راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے دہشت گردوں کا ٹھکانا تباہ کردیا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی 35 سالہ حوالدار پروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے خود کو شہید کردیا جب کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔