دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔
الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو 0-1 گول سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا کے میتھیو لیکی نے 60ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
آسٹریلیا راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گیا! 🇦🇺 #FIFAWorldCup | @adidasfootball
— فیفا ورلڈ کپ (@FIFAWorldCup) 30 نومبر 2022
پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔