

(تصویر: اے ایف پی)
دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
سٹیڈیم 974 (راس ابوعبود) میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹائن نے پولینڈ کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔
الیکسس میک ایلسٹر نے 46ویں منٹ میں ارجنٹائن کو برتری دلائی جسے جولین الواریز نے 67ویں منٹ میں دوگنا کردیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ارجنٹائن اور دوسرے نمبر پر موجود پولینڈ نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔