کوئٹہ: عدالت نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں 200 سے زائد لڑکیوں کے نجیب ویڈیو اسکینڈل کے دو ملزمان کو چھ سال قید کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد آباد کے علاقے میں نازیبہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ملزمان ہدایت اللہ اور خلیل کو 6 سال قید کی سزا سنادی اور ساتھ ہی 55 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو دفعہ 22 کے تحت سزا سنائی۔
کیس کا پس منظر
واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں کوئٹہ میں ایک گینگ کی جانب سے 200 سے زائد لڑکیوں کو بلیک میل کرکے متعدد بار ریپ کیا گیا، انہیں جعلی نوکریاں دلوا کر منشیات کا عادی بنایا گیا۔
شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس نے ملزم سابق کونسلر ہدایت خلجی کو گرفتار کیا جس نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے یہ گھناؤنا فعل بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ شروع کیا اور پھر اپنے رابطوں کو استعمال کرکے دوسری لڑکیوں کو سرکاری نوکری دلواتا رہا۔ دھوکہ دیا۔